نئی دہلی۔ المنائی اسوسیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ( اے اے جے ایم ائی) الیکشن میں آج علی الصباح ساڑھے تین بے تک چلی ووٹ شماری میں نتیجوں کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ ان میں نائب صدر کے عہدے پر فراز خان نے132ووٹ کے فرق سے جیت حاصل کی۔سکریٹری عہدے پر بد ر عالم نے 123ووٹ کے فر ق سے شکست دی او رجوائنٹ سکریٹری عہدے پر محمد دانش 646کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ 16امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے5ایکزیکٹیو ممبران منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ صدر اور خازن کے عہدوں کے امیدواروں کو رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے فاتح قرارکا اعلان کردیاگیاتھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوئی گنتی اگلے دن علی الصباح ساڑھے تین بجے تک چلتی رہی ‘ حالانکہ صدر( شفاء الرحمن خا ن اوف خازن ( محمد اریب حسن) عہدے کے امیدواروں کے فاتح کا اعلان گذشتہ رات پونے بارہ بجے ہی کردیاگیاتھا لیکن نائب صدر سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے فاتح امیدواروں کا اعلان ساڑھے بارہ بجے کے بعد کیاگیا۔ اس کے بعد پانچ ٹریزرار ممبران کا اعلان آج علی الصباح ساڑھے تین بجے کیاگیا ۔ المنائی ایسوسی ایشن جامعہ ملیہ اسلامیہ الیکشن میں نائب صدر عہدے کے امیدوار محمد فراز خان نے اپنے مدمقابل فیروز محمد خان کو تقریبا 132ووٹ کے فرق سے ہرایا۔ فراز کو کل 1529ووٹ ملے جبکہ فیروز کو1397حاصل ہوئے۔
سکریٹری عہدے پر بدر عالم نے اپنے مدمقابل نشاط احمد خان کو 123ووٹ کے فرق سے شکست دی۔ بد ر کو1158ووٹ ملے جبکہ نشاط کو 1035ووٹ حاصل کرے میں کامیاب رہے۔ جوائنٹ سکریٹری عہد ے کے امیدوار محدم داشن نے اپنے مدمقابل رضوان احمد کو 646ووٹ کے بڑے فرق سے ہرایا۔ دانش کو 1855ووٹ ملے جبکہ رضوان کو 1209ووٹ حاصل ہوئے۔
اس کے علاوہ 16ایکزیکٹیو ممبران میں سے جن 5ممبران نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں ان میں عاطف شیروانی نے1292ووٹ لے کر (۱) عمل نجیب خان 1220ووٹ لے کر (۲)دانش حمید 1060ووٹ لے کر(۳)عابدعلی 988ووٹ لے کر (۴)او رمحمد شعیف 889ووٹ لے کر(۵)شامل ہیں۔
اس تعلق سے الیکشن آفیسر سید مشاہدہ عالم رضوی نے بتایا کہ نگتی کا عمل گذشتہ رات ساڑھے چھ بجے شروع ہوکر علی الصباح ساڑھے تین بجے اختتام پذیر ہوا۔ انہو ں نے کہاکہ پورا پولنگ او رگنتی عمل پرامن رہا حالانکہ اکادکا واقعات نوک جھونک کے بھی ہوئے۔
انہو ں نے کہاکہ الیکشن ڈیوٹی میں لگے سبھی ارکان کی تعریف کی اور ونر او ررنر کے ساتھ ان کے حامیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن عمل کے اختتام پذیر ہونے تک صبر تحمل سے کام لیا۔ انہو ں نے تمام المنائی سے اپیل کی ہے کہ بہتر ہد ف کے سامنے رکھ کر آگے بڑھیں۔
مشاہد عالم نے خاص طور پر وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے المنائی الیکشن کو شروع کرانے کے ساتھ انجام تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔