القاعدہ کے حملے میں 20 یمنی سپاہی ہلاک

عدن ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں بندوق برداروں نے آج صوبہ حضرموت کے ایک چیک پوائنٹ پر 20 سپاہیوں کو ہلاک کردیا، سرکاری نیوز ایجنسی سبا نے القاعدہ کو ذمہ دار قرار دیئے جانے والے حملوں کی لہر میں اس تازہ واقعہ کے تعلق سے یہ بات کہی۔ سبا نے کہا کہ جنوب میں صوبائی دارالحکومت مکلا کے 135 کیلومیٹر مشرق میں ریزا کے قریب آرمی چیک پوائنٹ پر مسلح حملہ میں بیس سپاہی مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ بتائی تھی اور کہا تھا کہ چھ دیگر سپاہی زخمی ہوئے جبکہ ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس عرب جزیرہ نما سے وابستہ القاعدہ کے ملوث ہونے کے تمام تر اشارے موجود ہیں۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ یہ حملہ کئی گاڑیوں میں سوار بندوق برداروں نے کیا ہے۔