الجزیرہ چینل کو بند کردینے قطر سے سعودی عرب کا مطالبہ

دوبئی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی چینل بند کردے۔ اس کے علاوہ وہ تھنک ٹینک پر بھی پابندی لگادے۔ گلف کارپوریشن کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران یہ مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں شریک ایک رکن نے بات چیت کی روداد سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ریاض نے پیان عرب براڈ کاسٹر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔