اقوام متحدہ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بیسمنٹ میں آگ لگنے کے معمولی واقعہ میں عمارت کی راہداریوں میں دھواں بھر گیا۔ تاہم آتش فروعملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ اقوام متحدہ کی خاتون ترجمان ونینا مسیٹراسی نے بتایا کہ گفٹ شاپ علاقہ میں معمولی آگ لگ گئی تھی جسے اقوام متحدہ کے فائر یونٹ نے تھوڑی سی کوششوں کے بعد بجھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے ذریعہ یہ بات سامنے آئی ہیکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ کل ایک متصلہ عمارت میں یمن کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس کے اختتام کے بعد آگ لگنے کا حادثہ رونما ہوا۔