عادل آباد /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی پری میٹرک ہاسٹل ( برائے طالبات ) عادل آباد میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جاریہ سال 2014-15 کیلئے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر ایم اے غفار نے بتاتے ہوئے کہا کہ پری میٹرک ہاسٹل میں داخلہ حاصل کرنے والے طالبات کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپیوں سے کم ہونی چاہئے ۔ طلبہ کا قیام مستقر عادل آباد سے کم از کم پانچ کیلو میٹر کے فاصلے پر ہوں ۔ میناریٹیز پری میٹرک ہاسٹل میں حکومت کی جانب سے طالبات کیلئے قیام طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ہاسٹل میں داخلہ لینے والے طالبات اپنے دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ، ٹی سی ، بونافائڈ ، سفید راشن کارڈ ، آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ ضلع مینارٹیز ویلفیر آفس عادل آباد میں رجوع ہوکر ہاسٹل میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ 20 جون تک جاری رہیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے HWO محترمہ نسرین بیگم جن کا فون نمبر 8374095715 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔