نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قانون داں اور سیاسی کارکن شہزاد پوناوالا نے قومی اقلیتی کمیشن پر ایک درخواست پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ شیوسینا ارکان پارلیمنٹ کے خلاف جنھوں نے مہاراشٹرا سدن نئی دہلی میں ایک روزہ دار مسلم ملازم کو زبردستی روزہ توڑنے پر مجبور کردیا تھا، سخت کارروائی کی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ دہلی پولیس کو بھی ایک مقدمہ درج کرکے واقع کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔ مبینہ طور پر ناقص غذا کی سربراہ پر برہم شیوسینا ارکان پارلیمنٹ نے روزہ دار مسلم ملازم کو چپاتی کھانے پر مجبور کیا تھا۔