جنگاؤں 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی طلباء و طالبات کو اسکالرشپس
Online Apply کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے جن سرٹیفکٹ کا اعلان کیا گیا۔ یہ تحصیلدار آفس سے حاصل کرنے کافی مشکلات ہورہی ہیں۔ اقلیتی طلباء انکم سرٹیفکٹ اور BCE سرٹیفکٹ ریسیڈنشیل سرٹیفکٹ تحصیلدار آفس سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ می سیوا میں Apply کرنے کے بعد بھی یہ سرٹیفکٹ حاصل کرنے کیلئے 15 تا 20 دن ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء کو بونافائیڈ سرٹیفکٹ بھی لگانا ضروری ہے۔ کئی ایک طلباء ایسے ہیں جو اوپن اسکول کے تحت ایس ایس سی کامیاب کئے اور اوپن اسکول کے تحت انٹرمیڈیٹ کامیاب ہوئے۔ ایسے طلباء کو بونافائیڈ سرٹیفکٹ حاصل کرنے کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اسکالرشپس پینے کا اعلان کیا گیا مگر جو شرائط ہیں اس سے اقلیتیں پریشان ہیں۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ ورنگل نے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر اور ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی سے گذارش کی کہ اقلیتوں کو رعایت کی جائے۔ کئی ایک سرٹیفکٹ نہ ملنے کی وجہ سے Online Apply کرنا مشکل ہورہا ہے۔ بونافائیڈ سرٹیفکٹ کے لئے رعایت کی جائے تو بہتر ہے اور می سیوا کے ذریعہ جلد سے جلد سرٹیفکٹ حاصل کرنے کیلئے مدد کریں۔ ورنہ طلباء کو بہت مشکل ہوگی۔ کئی غریب طلباء ایسے ہیں جو فیس ادا نہیں کرسکتے۔ حکومت جلد سے جلد تحصیلداروں کو ہدایت دے کہ طلباء کو تکلیف نہ دیں۔