اقلیتی اقامتی اسکول بھینسہ میں مسلم طلبہ کیلئے 5 نشستیں خالی

بھینسہ۔/23مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اقلیتی اقامتی انگلش بوائز اسکول بھینسہ پرنسپل عبدالجلیل کی اطلاع کے بموجب کرسچین اقلیتی طلباء کی جماعت پنجم کی پانچ مخلوعہ نشستوں کے لئے کرسچین اقلیتی طلباء کی جانب سے فارم داخل نہ کئے جانے پر مذکورہ کلاس کی مخلوعہ نشستوں پر مسلم اقلیتی طلبہ کو داخلوں کے ذریعہ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے قبل از آن لائن درخواست داخل کرنے والے مسلم اقلیتی طلباء کو 25 مئی بروز جمعہ اقلیتی اقامتی اسکول واقع خان آٹو نگر بھینسہ پر قرعہ اندازی میں شرکت کرنے کی خواہش کی جو کہ 25 مئی بروز جمعہ کو صبح 10:30 بجے پہلے ہی آن لائن درخواست داخل کرنے والے طلباء کو قرعہ اندازی کے ذریعہ جماعت پنجم کی مخلوعہ پانچ نشستوں پر داخلہ کو یقینی بنایا جائیگا۔