نارائن پیٹ /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی اسکول کی تشہیری ویان کا افتتاح 11 مئی کو نارائن کھیڑ رکن اسمبلی ایم بھوپال ریڈی نے کہا کہ ریاست میں اقلیتی طلباء و طالبات کو معیاری و عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت تلنگانہ بھر میں انگلش میڈیم اقلیتی اقامتی اسکول کا قیام عمل میں لاتے ہوئے جاریہ تعلیمی سال سے ہی تعلیمی کا آغاز کر رہی ہے ۔ نارائن کھیڑ منڈل کے اقلیتوں کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ نارائن کھیڑ کیلئے اقامتی انگلش میڈیم اسکول منظور ہوا اور داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ رکن اسمبلی نے اقلیتی طلباء و طالبات اور اولیاء طلباء سے اپیل کی کہ ان اسکول میں داخلہ حاصل کریں ۔ اس موقع پر پوسٹرس پمفلٹس اور دیگر تشہیری مواد جاری کیا گیا ۔ تشہیری ویان نارائن کھیڑ کے مختلف محلوں مقامات پر تشہیری کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔ اس موقع پر محمد باسط ، محمد غوث چشتی ، محمد منور قریشی ، محمد نواب ،عبدالصمد ، نواب خان ، ہدایت اللہ اور دوسرے موجود تھے ۔ نارائن کھیڑ رکن اسمبلی نے بعد ازاں نارائن کھیڑ مستقر میں راجیو چوک کے قریب مسلم شادی خانہ کی 50 لاکھ روپئے سے تعمیر سنگ بنیاد کا کام کا آغاز کیا ۔