اقلیتی اقامتی اسکولوں میں داخلے ، طلبہ کی اولین ترجیح

متحدہ ضلع نلگنڈہ میں 1817 نشستوں کیلئے 7147 درخواستیں ، 3 مئی کو قرعہ اندازی

نلگنڈہ /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ ضلع نلگنڈہ میں قائم کئے گئے اقلیتی اقامتی اسکولس کی جملہ 1817 نشستوں پر داخلہ کیلئے چلائی جارہی مہم میں 7147 آن لائین درخواستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ پانچویں جماعت کی 13 مدارس میں جملہ 780 اقلیتی نشستوں پر تاحال 966 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ جاریہ تعلیمی سال تلنگانہ میناریٹی ایجوکیشنل سوسائٹی کی ہدایت پر متحدہ ضلع میں داخلوں کی مہم کے حوصلہ افزائی رہی یہاں پر معیاری و عصری تعلیم اور مقوی غذا کے ساتھ ساتھ تمام اقسام کی سہولتوں کی وجہ اقلیتوں سے زیادہ دیگر طبقات داخلوں کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ یہ بات ضلع آر ایل سی سوسائٹی جناب جمیل احمد صدیقی نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ داخلوں کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر ہے ۔ 3 مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعہ طلبا ئو طالبات کا انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے نلگنڈہ مریال گوڑہ ، نکریکل ، حضور نگر ، کوداڑ ، آلیر میں گرلز اور نلگنڈہ ، دیورکنڈہ ، سوریاپیٹ ، چوٹ اپل اور بھونگیر میں لڑکوں کیلئے جملہ متحدہ ضلع نلگنڈہ میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی سوسائٹی کی جانب سے 13 اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ سوسائٹی کے اعلی عہدیداروں کی ہدایت پر ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی گئی اور مسلم گنجان آبادی والے علاقوں میں گھر گھر پہونچکر ان معیاری اسکولوں میں داخلہ دلانے کی ترغیب بھی دیں گی جبکہ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ پانچویں جماعت تا نہم جماعت کیلئے 817 مخلوعہ اور نئے نشستوں کو پر کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی تھی ۔ متعلقہ مدارس کے پرنسپلس اور اساتذہ کی خدمت حاصل کرنے کے ساتھ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں اور مذہبی و سیاسی قائدین کے تعاون سے 7147 آن لائین درخواستیں حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 13 اسکولوں میں پانچویں جماعت کیلئے فی اسکول 60 نشستوں کیلئے زائد از ایک سو اقلیتوں کے درخواستیں حاصل ہوئی ہے ۔گذشتہ 2 برسوں سے سکریٹری سوسائٹی و دیگر عہدیداروں کی راست نگرانی کی وجہ سے اندرون 2 برس تلنگانہ میناریٹی ایڈیشنل اسکول ایجوکیشنل سوسائٹی کو منفرد مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہاں پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولت درکار ہے ۔ مقوی غذا جو کہ نیوٹریشن کی جانب سے طلباء کی صحت کے مطابق فراہم کرنے کیلئے مینو تیار کیا گیا اور قابل اساتذہ کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے معیاری اور عصری سہولتوں کے ساتھ تعلیم دلائی جارہی ہے ۔ ہر ضلع میں ویجلنلس کی ٹیم کو مقرر کرتے ہوئے نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔ جناب جمیل احمد صدیقی نے کہا کہ آن لائین حاصل ہو 966 درخواستگذاروں کو 3 مئی متعلقہ اسکولس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی 6، 7 ، 8 اور 9 ویں جماعت کی مخلوعہ نشستوں پر بھی زیادہ درخواستیں وصول ہوئی ہے ۔ عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ تلنگانہ اقامتی اسکولس سوسائٹی کی جانب سے جاریہ تعلیمی سال سے جونئیر کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے علحدہ علحدہ جونئیر کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس خصوص میں عمارتوں کو حاصل کیا گیا ہے ۔ آئندہ چند دنوں میں داخلوں کے عمل کا بھی آغاز ہوگا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔