اقلیتوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات

عادل آباد /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں ریاستی حکومت کی جانب سے میناریٹیز طلباء اور طالبات کی خاطر 7 اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایاجارا ہے ۔ یہ بات مسٹر اعجاز احمد پراجکٹ منیجر تلنگانہ مینارٹیز سیڈیشنل اسکولس سوسائٹی نے مستقر عادل آباد کے پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی ۔ موصوف نے حکومت کی کارکردگی کی ستائش کریت ہوئے کہا کہ حکومت دیگر طبقات کی طرز پر مینارٹیز طلباء اور طالبات کو بھی معیاری تعلیم دلانے کی خواہ ہے جس کے پیش نظر ضلع مستقر پر دو ہاسٹل اقامتی مدارس جن میں ایک گرلز اور ایک بوائز کیلئے نرمل اور کاغذنگر میں گرلز کیلئے بھینسہ ، منچریال اور خانہ پور میں بوائز کیلئے قائم کئے جارہے ہیں ۔ ریسیڈنشیل اسکولس عمارتوں کی تعمیر کیلئے فی اسکول کو پانچ ایکر اراضی فراہم کی جارہی ہے جبکہ جاریہ سال تعلیم کا آغاز کرنے کی غرض سے خانگی عمارتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انگریزی تعلیم کو میناریٹیز کے طلباء اور طالبات میں پروان چھڑانے کی غرض جارے ہسال تین جماعتوں کا آغاز ( پنجم ، ششم اور ساتویں ) کیا جائے گا ۔ طلباء اور طالبات کو داخلہ کی غرض او ایس ڈی مسٹر روی چرن کو ضلع کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے ۔ ہر جماعت میں دو پیشکش کے اعتبار سے جاریہ سال 240 طلباء اور طالبات کو تعلیم دی جائے گی ۔ اقامتی مدارس میں دیگر زبانوں کے علاوہ اردو اور اپنی تعلیم کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ مسٹر اعجاز احمد اپنے بیان کا مسلسل برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ گرلز مدارس میں معلمات کے تقررات کے علاوہ وارڈن کیلئے مسلم فرد کا تقرر یقینی قرار دیا ۔ تعلیمی طرز کے اعتبار سے ہر سال ایک کلاس کا اضافہ کیا جائے گا ۔ جبکہ 75 فیصد نشستیں مسلم ، کرچسن ، بدھست ، سکھ کیلئے مختص کئے گئے ہیں 25 فیصد نشستیں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی جسمانی معذورین استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ پانچویں جماعت میں داخلہ کے بعد انٹرمیڈیٹ سال دوم تک طلباء کو تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ ریاستی حکومت مینارٹیز کے فی کس طالب علم پر سالانہ 80 ہزار روپئے صرف کر رہی ہے ۔ ملک کی سطح پر اپنی نوعیت کے واحد تعلیمی مراکز ریاستی حکومت کی جانب سے قائم کئے جارہے ہیں ۔ ریاست میں 120 اقامتی مدراس قائم کرنے کا حکومت منصوبہ بناچکی ہے ۔ جس کے تحت پہلے مرحلہ میں 70 مدارس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پانچ ایکر اراضی پر 20 کرؤر کے صرفہ سے جدید طرز کی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ عمارت کے ہر شعبہ میں CCTV کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ جس کا راست مشاہدہ ضلع انتظامیہ کے علاوہ ریاست انتظامیہ بھی کرسکتا ہے ۔ ریاست میں اقلیتوں کیلئے اقامتی مدارس قائم کرنے کی ذمہ داری ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو چیف منسٹر اے کے خان کو دی گئی ہے ۔ اقامتی مدارس میں دو ہزار پانچ سو بیس 2520 اساتذہ کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ موصوف قبل از نرمل بھینسہ خانہ پور کا تفصیلی دورہ کیا ۔ مستقر عادل آباد میں بھی بیشتر عمارتوں کا معائنہ کیا تاکہ جاریہ تلعیمی سال سے تعلیم کا آغاز کیا جاسکے ۔ میڈیا سے مخاطب کے دوران ٹی آر ایس پارٹی قائدین میں ضلع نائب صدر مسٹر سراج قادری قابل ذکر ہیں ۔