سرپور ٹاؤن میں انتخابی مہم سے بٹی وکرما اور وجئے شانتی کا خطاب
سرپور ٹاؤن 18 ؍ نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرپورٹاؤن کے پرانا ہیتا پراجکٹ کا آج یعنی 18 نومبر کو تلنگانہ کانگریس پارٹی انتخابی منشور کمیٹی چیرمین بھٹی وکرما اور کانگریس قائد فلمی ایکٹر شریمتی وجئے شانتی اور حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوار ویلورٹی ہریش راؤ ‘ متحدہ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی صدر ڈاکٹر نریش جادو اور کانگریس پارٹی اسٹیٹ میناریٹی سکریٹری محمد عبدالشکیل اور مقامی کانگریس قائدین کے ہمراہ کا کانگریس قائدین نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ بھٹی وکرما اور وجئے شانتی نے بذریعہ ہیلی کاپٹر پراناہیتا پراجکٹ پہنچ کر دورہ کیا ۔ بعدازاں کمرم بھم مجسمہ سے روڈ شو کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اسٹیٹ انتخابی منشور کمیٹی چیرمین بھٹی وکرما اور وجئے شانتی نے کہا کہ کانگریس پارٹی واحد پارٹی ہے اسی میں دلتوں اور غریبوں کو ترقی ہوسکتی ہے ۔ لیکن ٹی آرایس حکومت میں صرف ایک ہی خاندان کے لوگوں کو ترقی ہوئی ہے ۔ اور پراناہیتا پراجکٹ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام کو منقطع کرتے ہوئے کالیشورم کو منتقل کیا گیا اور دلتوں کے ساتھ ساتھ امبیڈکر کی توہین کی گئی ہے ۔ لیکن کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہی دوبارہ امبیڈکر پراناہیتا پرواجکٹ کو بحال کرنے کا تیقن دیا ۔ اور صرف کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں دلتوں کے ساتھ ساتھ تمام طبقات ترقی ممکن ہے ۔ اس لئے 7 ڈسمبر کو کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی گئی ۔ بعدازاں آصف آباد میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلا گئی ۔