ہندو بازار ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت پر اس ریاست کے کسانوں کو فصل بیمہ کی فراہمی کے جھوٹے دعوے کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست کی طرف سے رقم کا 80 فیصد حصہ ادا کیا گیا ہے۔ ممتابنرجی نے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ریاست کے کسانوں کو مکمل فصل بجٹ ادا کرنے کے بارے میں مرکز غلط دعوے کررہا ہے۔ مرکز اس بیمہ کی مجموعی رقم کا صرف 20 فیصد حصہ ادا کرتا ہے اور باقی 80 فیصد حصہ ریاست کی طرف سے ادا کیا جاتا ہے‘‘۔ ممتابنرجی نے زعفرانی جماعت پر سخت تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم کررہی ہے۔