حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ اپل اور رنگاریڈی کے علاقہ میں دو خواتین کی مشتبہ حالت میں فوت کے واقعات پیش آئے ۔ تاہم پولیس ایک کو حادثہ اور دوسرے کو خودکشی قرار دے رہی ہے ۔ اپل پولیس کے مطابق 60 سالہ ضعیف خاتون مانسماں جو سوریا نگر اپل علاقہ کے ساکن ملایا کی بیوی تھی ۔ کل رات خاتون نے گھریلو تنازعوں سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا اور آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ لکشمی جو دوما علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ 16 مئی کو یہ خاتون مکان میں پیش آئے حادثہ میں حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران آج یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔