حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں خودسوزی کی کوشش میں جھلس نے والی خاتون جاروب کش آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اپو گوڑہ پاروتی پورم کی ساکن سی جیا اماں نے /18 فبروری کو اپنے رشتہ داروں سے جھگڑے کے بعد خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی تھی ۔ اس واقعہ میں جیا اماں شدید طور پر جھلس گئی تھی جس کے باعث اسے دواخانہ عثمانیہ کے برنگ وارڈ میں شریک کیا گیا تھا ۔ وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی اور آج فوت ہوگئی ۔