اقدام خودسوزی کرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) شراب کے نشہ میں گھر والوں سے جھگڑنے والے ایک بے روزگار نوجوان کی خودکشی کا واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ ارون کمار نے خودسوزی کرلی ۔ ارون پوسالہ بستی کے ساکن ایلیا کا بیٹا تھا اور بے روزگار تھا ۔ یہ نوجوان کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ شراب کے نشہ میں گھر والوں سے جھگڑنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ 2 اگست کے دن گھر والوں سے جھگڑنے کے بعد اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔