حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ میں جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگانے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ تاہم اس کا شوہر معمولی زخمی تھا جو زیر علاج بتایا گیا ہے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ شاردھا نے آج صبح کے اولین اوقات اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی اور اس کے شوہر بالایا نے اس کے بچاؤ کی کوشش کی اس دوران شوہر بھی جھلس گیا ، جس کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق شاردھا کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور اس کے سبب خاتون نے ہوسکتا ہے انتہائی اقدام کرلیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔