کابل۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر افغانستان حامد کرزئی نے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو فون پر ربط قائم کرتے ہوئے حالیہ سلسلہ وار دھماکوں کیلئے پاکستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت کو طالبان کے ساتھ امن معاملت سے روکنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے ۔ صدر افغانستان کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ حامد کرزئی نے کہا کہ یہ حملے انتہائی پیچیدہ نوعیت کے تھے اور غیر ملکی انٹیلجنس ایجنسیوں نے یہ کام کیا ہے ۔ ان کا اشارہ پاکستان کی آئی ایس آئی کی طرف تھا۔
پاکستانی طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے اتفاق
اسلام آباد۔30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی طالبان کی معلنہ ایک ماہ طویل جنگ بندی کل ختم ہوگی۔تاہم حکومت اور ممنوعہ تنظیم نے تشدد کے خاتمہ کیلئے حل تلاش کرنے کے مقصد سے جنگ بندی میں توسیع سے اتفاق کرلیا ہے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت کل رات مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں فریقوں نے امن مذاکرات جاری رکھنے سے اتفاق کیا ۔ اس اجلاس میں سرکاری کمیٹی اور ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ارکان نے شرکت کی۔ وزیرداخلہ نے نواز شریف کو تازہ صورتحال سے واقف کرایا