اجزا: مرغی آدھا کلو ، تیزپتہ دو عدد ، نمک آدھا چمچ ، مرغی میں نمک اور تیزپتہ ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر اُبال لیں ۔ تیل ایک چوتھائی ، ادرک ایک چمچ ، لہسن ایک چمچ ، پیاز ایک کپ تل کر بادام ایک چوتھائی کپ کوٹ کر چاول ایک پاؤ دہی ایک چوتھائی کپ ۔
ترکیب : تیل گرم کریں ، پیاز تل لیں آدھی پیاز نکال لیں پھر اُبالی ہوئی مرغ ، ادرک لہسن ، دہی میں ڈال کر فرائی کریں پانچ منٹ ، چاول اُبال لیں اور بادام کو دو کھانے کے چمچ مکھن میں تل لیں ۔ اب پتیلے میں چاول ڈالیں پھر مرغی اور پھر چاول ڈال کر دم پر دو منٹ رکھ دیں ۔ ڈش میں نکالر کر بادام اور پیاز چھڑک دیں ۔ مزیدار افغانی پلاؤ گرم گرم پیش کریں۔