افغانستان کے خلاف سری لنکا جدوجہدکے بعدکامیاب

ڈوینڈن ۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر نشانات کے جدول میں کھاتہ کھول لیا ہے۔ گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی ٹیم نے اصغر ستانی کزی کے54،سمی اللہ شنواری کے 38اور میرواعظ اشرف کے 28رنز کی بدولت تمام وکٹوں کے نقصان 232رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے لستھ ملنگا اور اینجلو میتھیوز نیفی کس 3 وکٹیںحاصل کیں۔ سورنگالکمل نے 2،تھیسارا پریرااوررنگاناہیراتھ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔سری لنکا نے 233رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی 3کھلاڑی 18کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ چوتھی وکٹ 51کے اسکور پر گری تو سری لنکا ٹیم کے ہاتھوں سے میچ نکلتا دکھائی دیا لیکن جے وردھنے نے کپتان میتھیوز کے ساتھ مل کر 126رنز کی شراکت قائم کی اور میچ میں ٹیم کے موقف کو مستحکم کیا۔کپتان میتھیوز 44رنز بناکر رن آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے سرے پر موجود جے وردھنے نے100 بنانے کے بعد 178کے اسکو ر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے آ ؤٹ ہونے پر میچ ایک مرتبہ پھر سری لنکا ٹیم کی گرفت کمز ور پڑتی محسوس ہوئیلیکن پریرا کے جارحانہ47رنز کی ناقا بل شکست اننگز نے لنکائی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔جے وردھنے کو مین آف دی میچ دیا گیا۔