ڈبلن۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان سنسی خیز میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161 اسکور کئے۔ نوریز منگل نے ففٹی بنائی۔ ہانگ کانگ نے پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میگا ایونٹ میں رسائی کیلئے افغانستان کو پلے آف میچ میں عمان کو ہرانا ہو گا۔