افغانستان میں بچے کا نام ٹرمپ رکھنے کے بعد ولادین کی مشکل بڑھی

افغانستان۔ معصوم ڈونالڈ ٹرمپ اپنی گلاب اور سفیدرنگ کے بے بی والکر میں بیٹھ کر اکابل کے اپنے آبائی گھر کے اردگرد اس بات سے بے خبر کھیل رہا ہے کہ اس کانام ہی قدامت پسند مسلم ملک میں وبال جان بن جائے گا۔

ارب پتی امریکی کے صدر امریکہ بننے کے بعد گلابی رخسار والے اس معصوم بچے کے والدین ڈونالڈ ٹرمپ سے متاثرہوکر اپنے بچے کا نام بھی ٹرمپ رکھ دیا۔ فیس بک پر اس کے شناختی کارڈ کے پیپرس کی تصوئیر پوسٹ کئے جانے کے بعداب وہ نام افغانستان میں سوشیل میڈیا طوفان کھڑا کررہا ہے

۔ٹرمپ کے ایک بڑے مداح سعیدعبداللہ پویا نے کہاکہ سوشیل میڈیا پر انہیں اور ان کی بیوی کے گالی گلوج کی جارہی ہے اور یہاں تک ہمیں مارنے کی دھمکیا ں بھی دی جارہی ہیں جبکہ ’’کافر‘‘ کا نام رکھنے کی بات کرتے ہوئے بچے کی زندگی سے بھی کھلواڑ کا ہمیں مورد الزام ٹہرایاجارہا ہے۔

سعید نے کہاکہ ’’ پہلے میں نہیں جانتا تھا کہ افغان کے لوگ نام کے معمولے میں اس قدر حساس ہونگے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ کسی نے ان لائن تصوئیریں پوسٹ کردی ‘ جس کے بعد تنازع اس قدر بڑا ہوا ہے کہ وہ اس کے فیس بک اکاونٹ تک پہنچ گیا۔سعید کا کہنا ہے کہ ’’ بڑی تحقیق کے بعد انہوں اپنے بیٹے کی ترقی اور کامیاب شخص بننے کے لئے اس نام کا انتخاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام رکھا ہے‘‘