کابل ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش حملہ آور سمیت تین مسلح افراد نے پیر کے روز شمالی افغانستان میں واقع دفتر پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور نے دفتر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا اور اس کے بعد دو دیگر عسکریت پسند عمارت میں داخل ہو گئے۔ حکام کے مطابق ان دو میں سے ایک عسکریت پسند کو افغان سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔