کابل، 21اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ و طالبان کے حملے میں کم از کم 36 افرادمارے گئے جن میں کچھ شہری بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی معاون مشن (یو این اے ایم اے )نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے دعوی کیا ہے کہ 3 اگست سے 5 اگست کے درمیان سرائے پل صوبہ کے مرزا اولانگ ضلع میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تقریبا 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔