افغانستان : مذہبی اجتماع میں دھماکہ ، 40 ہلاک

کابل ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کابل میں اعلیٰ سطحی مذہبی رہنماؤں کے ایک اجتماع میں دھماکہ ہوا۔ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے ترجمان واحد مجروح نے کہا کہ دھماکہ کا نشانہ علماء کونسل کا اجتماع تھا جو ایک شادی خانہ میں میلادالنبی ؐ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ مہلوکین اور مجروحین کی تعداد 50 سے زیادہ تاحال ہوچکی ہے۔ یورینس ویٹنگ پیالیس کے منیجر نے کہا کہ اس شادی خانہ میں اکثر سیاسی اور مذہبی اجتماعات ہوا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش بم بردار نے خود کو اجتماع کے وسطی حصہ میں دھماکہ سے اڑا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 30 نعشیں خود انہوں نے گنی ہیں۔ حقیقی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔