افغانستان اور ہانگ کانگ کے ورلڈ T20 کوالیفائر کی تحقیقات

دبئی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان منگل کو ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میچ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے مطابق آئی سی سی کے انسداد کرپشن اور سکیورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) نے میچ پر لگے سٹہ میں غیر معمولی مماثلت دیکھی ہے۔ یہ یونٹ اب ’بٹ فیئر‘ سمیت سٹہ بازی کی کئی فرموںسے معلومات حاصل کرکے صورتحال سمجھنے کی کوشش کرے گا۔ اس میچ میں کامیابی کے بعدہانگ کانگ اگلے سال انڈیا میں مجوزہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائی کر چکا ہے۔ تاہم تحقیقات کی خبر سے ان کی خوشی میں کمی کا امکان ہے۔