دبئی ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں نئے ٹسٹ ممالک آئر لینڈ اور افغانستان کو 29 ٹسٹ مل گئے ہیں۔ 2019 سے 2023 تک کے 4 سالہ پروگرام میں افغان ٹیم 13 اور آئرش ٹیم 16 ٹسٹ میچ کھیلے گی۔آئرش ٹیم ٹاپ 9 ممالک میں سے آدھے ممالک کے خلاف ٹسٹ کھیلے گی۔2019 میں آسٹریلیا، 2020 میں سر ی لنکا،2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ افغانستان کے خلاف5،زمبابوے کے خلاف 4 اور بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹسٹ میچ ہونگے۔ افغان ٹیم 2020 اور 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف 5 زمبابوے کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک ایک ٹسٹ ہوگا۔ زمبابوے کو 17 ٹسٹ ملے ہیں۔