افریقی تارکین وطن کا اسرائیلی رویہ پر احتجاج

یروشلم ۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افریقہ کے تقریباً ایک ہزار تارکین وطن اسرائیل کے حراستی مرکز میں احتجاجی جلوس میں شامل ہوگئے۔ وہ سرحد پر کیمپ کئے ہوئے تھے جبکہ اسرائیلی فوج نے انہیں سرحد پار کر کے مصر میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ تارکین وطن کارکنوں نے کہا کہ اریٹیریا اور سوڈان کے تارکین وطن نے حراستی مرکز کھلا چھوڑ دیا تھا ۔ اسرائیل نے ان کے پناہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی کارروائی حکومت کے پاس روانہ نہیں کی تھی ۔ تارکین وطن کسی دوسری جگہ اپنی بازآبادکاری میں اقوام متحدہ سے مدد طلب کررہے ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ احتجاج میں 50 ہزار افریقی شہریوں نے حصہ لیا جو حال ہی میں مصر سے ترک وطن کر کے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے کیونکہ انہیں مصر میں مقدموں اور سزاؤں کا خوف تھا۔