افریقہ کا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ

لندن۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف کراری شکست کے بعد فاف ڈوپلیسی کی زیر قیادت جنوبی افریقی ٹیم کا کل یہاں کسی قدر آسان حریف بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا جہاں وہ کامیابی کی ڈگر پر واپسی کی کوشش کرے گی دوسری جانب اسٹار کھلاڑیوں کے دم خم پر بنگلہ دیشی ٹیم ورلڈکپ کا کامیاب آغاز کیلئے پرعزم ہے۔افریقی فاسٹ بولروں اور بنگلہ دیشی بیٹسمینوں میں دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے جس میں ربادا کے خلاف اوپنرس کا سامنا اہم ہے۔