نئی دہلی 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایندھن اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے تحریک پاکر ہول سیل قیمتوں کے اشاریہ پر مبنی افراط زر گذشتہ پانچ سال کی اقل ترین سطح یعنی 1.77 فیصد پر گذشتہ ماہ اکٹوبر میں پہنچ گیا جس سے امیدیں پیداء ہوگئی ہیں کہ آئندہ ماہ معیشت کے فروغ میں اضافہ کرنے کیلئے ریزرو بینک اپنی شرحوں میں کمی کردے گا ۔ ہول سیل قیمتوں کا اشاریہ چلر فروشی کے اشاریہ پر مبنی ہوتا ہے جو ستمبر میں 2.38 فیصد رہا جبکہ چلر فروشی کے افراط زر میں کمی آئی اور وہ اکٹوبر میں ریکارڈ اقل ترین سطح 5.52 فیصد پر ماہ اکٹوبر میں پہنچ گیا ۔ ہول سیل قیمت کے اشاریہ کے افراط زر میں مسلسل پانچویں مہینے کمی آئی اور اکٹوبر 2013 میں یہ 7.24 فیصد تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب جو آج جاری کئے گئے غذائی اجناس کا افراط زر تقریباً ڈھائی سال کی اقل ترین سطح 2.7 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب جو آج جاری کئے گئے غذائی افراط زر میں ماہ مئی سے انحطاط کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ ایندھن اور توانائی کے شعبہ جس میں اضافہ ایل پی جی ،پٹرول اور ڈیزل شامل ہیں 0.43 فیصد ہوگیا ۔ جبکہ ستمبر میں اس کی قیمت میں 1.33 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں مزید انحطاط پیدا ہوا اور وہ چار سال کی اقل ترین سطح 77 امریکی ڈالر فی بیارل ہوگئیں۔ امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں اس میں مزید کمی آئے گی ۔ افراط زر میں کمی سے حوصلہ پاکر ہندوستان نے آئندہ دوماہی مالیتی پالیسی میں جس کا اعلان دو ڈسمبر کو کیا جائے گا سود کی شرحوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔