اعلیٰ مقام پر پہنچنے کیلئے تعلیم ضروری

جنگاؤں میں تہنیتی تقریب سے ایڈوکیٹ جنرل بی شیوا پرساد کا خطاب
جنگاؤں۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بنڈا شیوا نند پرساد تلنگانہ ریاست ایڈوکیٹ جنرل کی جنگاؤں عدالت میں بار اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ بنڈا شیوانند پرساد جنگاؤں کے متوطن ہیں ان کے والد بنڈا سری ہری جنگاؤں عدالت میں وکیل تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم جنگاؤں اے بی وی ہائی ا سکول پر ہوئی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اور مسرت ہورہی ہے کہ میرے آبائی وطن میں میری ہمت افزائی ہورہی ہے۔ ہائی کورٹ میں تقریباً 35 سال سے وکالت کے پیشہ سے ہوں کئی بینکس کا لیگل اڈوائزر ہوں۔ ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے مجھ پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے مجھے تلنگانہ ریاست کا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا میں ان کا مشکورہوں ۔ بی سی طبقہ کے شخص کو اتنی بڑی ذمہ داری دی گئی جو چیف منسٹر کی دلچسپی سے ہوا۔ جو بھی اچھی تعلیم حاصل کریں گے ایک دن ضرور اونچے مقام پر جائیں گے۔ تعلیم ضروری ہے۔ میں تلگو میڈیم سے تعلیم حاصل کیا ہوں آج ہم لوگ اپنی مادری زبان کو بھول رہے ہیں مادری زبان ہی اہم زبان ہے۔ آج حکومت قانونی مشورہ دینے اور حکومت کے کیسس کو چلانے کی جو ذمہ داری مجھے دی ہے میں اس کو اچھی طرح مکمل کروں گا۔ آپ لوگوں کی دچائیں میرے ساتھ ہوں تو میں جنگاؤں کے نام کو روشن کروں گا۔ اس موقع پر رمنااسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ، جی کنکیا ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، بار اسوسی ایشن صدر سرینواس، پرساد راؤ ایڈوکیٹ، وجلو ایڈوکیٹ ، جمال شریف ایڈوکیٹ ، رام موہن ریڈی ایڈوکیٹ، نرسنگ راؤ ایڈوکیٹ، جان ریڈی ایڈوکیٹ، رام گوپال ایڈوکیٹ اور دوسرے ایڈوکیٹ موجود تھے۔