حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) اعظم پورہ نالہ کے قریب آج رات پیش آئی واردات میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو چاقو سے حملہ میں زخمی کردیا۔ 45 سالہ محمد جبار قریشی ساکن عیدی بازار اعظم پورہ نالہ سے گزررہے تھے کہ ان کی گردن پر چاقو سے حملہ کردیاگیا۔انہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں حالت مستحکم ہے۔ پولیس دبیر پورہ نے اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔