شاہ آباد۔30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کے احکامات کے مطابق ریاستی گورنمنٹ پی یو کالجس میں مخلوعہ لکچررس عہدوں پر گیسٹ لکچررس کے تقررات کیلئے اجازت دی گئی ہے ۔اس طرح گلبرگہ شریف ضلع کے سرکار پی یو کالجس میں مخلوعہ عہدوں کیلئے گیسٹ لکچررس نامزد کرنے تعلیمی سال 2015-16 میں تبادلوں کے سبب مخلوعہ عہدوں پر نامزدگی کرنے دوبارہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ خواہشمند امیدوار متعلقہ کالجس کے پرنسپل کے پاس اندرون 3 اکٹوبر درخواستیں داخل کرکے اکنالجمنٹ حاصل کرنے اور قبول شدہ درخواستیں پرنسپل کے پاس اندرون 5اکٹوبر ڈپٹی ڈائرکٹر دفتر پر داخل کرنے مذکورہ گیسٹ لکچررس تقررات حکومت کے احکام اور شرائط پر مبنی ہے ۔ مخلوعہ عہدوں اور مزید تفصیلات کیلئے ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ پی ایجوکیشن کلبرگی اور موبائیل نمبر 9481640299 پر ربط پیدا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔