لاہور ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے اظہر علی کو پاکستان ونڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی کے رویہ، ان کا کردار دیکھ کر اور سابق کھلاڑیوں سے مشورہ کرنے کے بعد انہیں کپتان بنایا ہے۔ سرفراز احمد کو ونڈے ٹیم کا نائب کپتان بنا رہا ہوں۔ سرفراز احمد ونڈے اورٹی ٹوئنٹی میں نائب کپتان ہوں گے جبکہ ٹسٹ میں اظہر علی نائب کپتان ہوں گے۔کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق کپتان بنانے کا مجھے اختیار حاصل ہے۔