اظہار تعزیت

مہادیوپور ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس کے صدر محمد اکبر خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ، بھوپال پلی سابقہ ایم پی پی نے پرسہ دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مہادیو پور منڈل کے ٹی آر ایس پارٹی کے صدر جناب اکبر خان کی والدہ خدیجہ بی کے انتقال پر کل کانگریس کے سینئر قائدین بھوپال پلی کے سابقہ منڈل پریشد پریسڈنٹ جناب محمد افضل نے اکبر خان کے مکان پر پہونچ کر انہیں پرسہ دیا ۔ محمد کلیم الدین مدنی نے بھی اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی ۔