انتویرپ ( بلجیم ) ۔17 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ نے کہا ہے کہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے ٹیم کے افتتاحی مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے جو ٹریننگ سیشن اور پریکٹس مقابلے کھیلے ہیں وہ مقابلوں کی حکمت عملی کے اعتبار سے اطمینان بخش ضرور ہیں لیکن مقابلے کا اختتام اور دستیاب مواقع کو گول میں تبدیل کرنے کے شعبہ میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان نے کہاکہ اس سے ٹیم میں لچک پیدا ہوئی ہے اور یہ مقابلوں کی حکمت عملی کیلئے کافی سود مند نتائج ہوں گے ۔