اضلاع کی تشکیل جدید کیلئے جی او 369 جاری اندرون 30 یوم اعتراضات کے ادخال کی ہدایت

نظام آباد۔23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت نے نئے اضلاع کی تشکیل جدید عمل میں لاتے ہوئے 27اضلاع پر مشتمل تلنگانہ کے قیام کیلئے جی او نمبر 369 جاری کیا۔ اسپیشل چیف سکریٹری گورنمنٹ آف تلنگانہ کے پردیپ چندرا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موجودہ 10اضلاع کے علاوہ 17 نئے اضلاع اور موجودہ 44 ریونیو ڈیویژنوں میں اضافہ کرتے ہوئے 58 ریونیو ڈیویژن اور موجودہ 459 منڈلوںکا اضافہ کرتے ہوئے 533 ریونیو ڈیویژن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مسودہ جاری کیا گیا۔ نظام آباد ضلع کے9 اسمبلی حلقوں کے 4 حلقہ اسمبلی پر مشتمل کاماریڈی ضلع میں کاماریڈی، یلاریڈی، بانسواڑہ، جکل حلقہ کو شامل کیا گیا۔ جبکہ نظام آباد ضلع میں نظام آباد(اربن)، نظام آباد(رورل)، بودھن، بالکنڈہ، آرمورمیں تقسیم کیا گیا۔ کاماریڈی ضلع میںراجم پیٹ، راما ریڈی اور نظام آباد ضلع میں نظام آباد نارتھ، نظام آباد ساوتھ، آلور، موپال، اندلوائی، مینڈورااور رودرور نئے منڈلوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کاماریڈی ضلع میں کاماریڈی ریونیو ڈیویژن، بانسواڑہ نیا ریونیو ڈیویژن کا قیام عمل میں لایا۔کاماریڈی ضلع میں کاماریڈی، بھکنور، راجم پیٹ، تاڑوائی، دومکنڈہ، گندھاری، کاماریڈی، لنگم پیٹ، ماچہ ریڈی، سداشیو نگر، راماریڈی، یلاریڈی، ناگی ریڈی پیٹ، بانسواڑہ، بیرکور، بچکندہ، جکل، مدنور، نظام ساگر، پٹلم 20 منڈلوں کو شامل کیا گیا تو نظام آباد ضلع میں نظام آبادساوتھ، نظام آبادنارتھ، نظام آباد رورل، موپال، ڈچپلی، درپلی، اندلوائی، جکران پلی، سرکنڈہ، نوی پیٹ، آرمور، بالکنڈہ، آلور، مینڈورا، کمر پلی، ویلپور، موڑتاڑ، بھیمگل، ماکلور، نندی پیٹ، بودھن، ایڑپلی، رنجل، کوٹگیر، ورنی، رودرور منڈلوں کو شامل کیا گیااور اعتراضات پیش کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دیتے ہوئے اعتراضات ضلع کلکٹر کو اندرون 30 یوم اعلامیہ کی اجرائی کے روز سے دی جاسکتی ہے۔