اضلاع میں نماز تراویح کا اہتمام

یلاریڈی :یلاریڈی مستقر کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جامع مسجد پر جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی و قادری روزانہ نماز تراویح میں سوا پارہ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 16 رمضان المبارک سے جامع مسجد پر ہی حافظ سید رفیق اللہ قادری، نماز تراویح میں روزانہ سوار پارہ سنائیں گے۔ مسجد عثمانیہ یلاریڈی پر جناب حافظ محمد یونس نظامی نماز تراویح میں حافظ محمد احمد محی الدین نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ مسجد رفیعہ سلطانہ عید گاہ روڈ یلاریڈی سنائیں گے۔ ماچاپور کی جامع مسجد میں حافظ محمد معراج رضوی یکم رمضان سے نماز تراویح میں سوا پارہ سنائیں گے۔ منڈل لنگم پیٹ جامع مسجد میں جناب حافظ محمد شہریار نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے اور مسجد قادریہ میں حافظ محمد نظیر احمد نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کی مسجد معراج میں حافظ محمد مشتاق نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ گوپال پیٹ کی جامع مسجد میں حافظ غلام سرور نمازِ تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ موضع تماریڈی کی مسجد میں حافظ محمد ندیم اور موضع اعظم آباد کی مسجد میں حافظ محمد یوسف نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ مولوی مختار احمد حسامی کے بموجب الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر میں یکم رمضان المبارک سے 10 رمضان المبارک تک نماز تراویح کا نظم کیا گیا ہے۔ حافظ و قاری زاہد الرحمن ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن انشاء اللہ چاند رات سے روزانہ تین پارے نماز تراویح میں سنائیں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی۔

نظا م آباد:محمد عبدالرب و بردارن کنگس پیالیس نظام آباد کی اطلاع کے مطابق رمضان المبارک کے چاند رات سے چھ شبی شبینہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مولانا حافظ عبدالقدیر حسامی مالک اے جی ایس امام و خطیب شفیقہ مسجدنماز تراویح میں روزانہ پانچ پارے سنائیں گے۔ باذوق حضرات سے گذارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ نماز عشاء 8:45 بجے ہوگی۔