محبوب نگر : حافظ و قاری محمد اصحاب فلاحی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ عربیہ مصباح القرآن محبوب نگر کے زیراہتمام بتاریخ 3جنوری مطابق 11ربیع الاول بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد معراج صندل گنڈو محبوب نگر میں جلسہ سیرت النبیؐ زیرصدارت مولانا امیر اللہ خان منعقد ہوگا ۔ مفتی محمد شاہد قاسمی ناظم تعلیمات المعہد العالیٰ الاسلامی حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ مولانا شاہ محمدعبدالجواد‘ مولانا ممشاد علی صدیقی قاسمی ‘ مولانا جاوید توثیق القاسمی کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ ن جناب محمد خواجہ منیر الدین صدر انتظامی کمیٹی کی اطلاع کے بموجب مسجد منیر نزد گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ نیوٹاؤن محبوب نگر میں 3جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ سیرت محسن انسانیتﷺ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب مفتی عبداللہ حامد رشادیؔ قاسمی ناظم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر مخاطب فرمائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.00بجے ہوگی۔
٭٭ بتاریخ 3جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام موتی مسجد‘ موتی نگر بوئے پلی گیٹ محبوب نگر جلسہ میلادالنبیؐ منایا جارہا ہے ۔ مولانا محمد احمد نعیمی چترویدی پروفیسر تقابل ادیان جامعہ ملیہ ہمدرد یونیورسٹی نئی دہلی مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.30بجے ہوگی ۔
٭٭ محمد خالد رشادی ناظم مدرسہ صفہ الصالحین نیوٹاؤن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا میں جلسہ سیرت النبیؐ منایا جارہا ہے جس میں مولانا شاہ فضل الرحمن قادری فرزند اکبر مولاناشاہ کمال الرحمن قاسمی کا خطاب ہوگا ‘ بعد نماز ظہر مسجد طیبہ رامیا باؤلی میں آپ کا خطاب ہوگا ۔ دوپہر تین بجے دن جناب عبدالرحیم انجنیئر کے مکان پر پس پردہ خواتین سے خطاب کریں گے ۔
٭٭ سید مسعود احمد نقشبندی صدر مسجد الفتح کی اطلاع کے بموجب 3جنوری مطابق 11ربیع الاول بروز ہفتہ بعد نماز عشاء الفتح ٹیچرس کالونی محبوب نگر میں جشن میلاد النبیؐ ‘ سید بختیار الدین انصار خطاب کریں گے ۔ دوسرا پروگرام 12ربیع الاول 4جنوری بروز اتوار مسجد ہذا میں سرکار مدینہﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی۔
کریم نگر : نصدر کمیٹی الحاج محمد عبدالکریم زاہد قادری کے بموجب میلاد کمیٹی کا 11واں جلسہ میلاد النبیﷺ 3جنوری بروز ہفتہ یعنی شب میلاد بعد عشاء منعقد ہوگا جس کی صدارت جناب سید شاہ الحاج معز الدین قادری المعروف حافظ یوسف خلیفہ حضور شمس المشائخ کریں گے ۔جلسہ کا آغاز9بجے شب حافظ و قاری سید عبدالرحیم قادری کی قرات سے ہوگا ۔ حافظ و قاری شیخ طریقت محمد عبدالقدیر قادری صاحب نذرانہ نعت پیش کریں گے ۔ مولانا محمد احمد نقشبندی حیدرآباد کا خطاب ہوگا ۔ مقامی مقرر جناب حافظ و قاری سہیل بن عبداللہ قادری مخاطب کریں گے ‘نظامت مولانا مظہر القادری صاحب کریں گے ۔
نارائن پیٹ : نارائن پیٹ مستقر پر مرکزی میلاد کمیٹی نارائن پیٹ کی جانب سے 12ربیع الاول مطابق 4جنوری کو حسب سابق عظیم الشان جلوس میلاد النبیؐ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ جلوس صبح 9بجے نعل مسجد سے برآمد ہوگا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت سید شاہ تقی بابا سبزپوش قادریؒ پر اختتام پذیر ہوگا۔ منتظیمین میلاد کمیٹی نے جلوس کے موقع پر ڈی جے کا استعمال نہ کرنے اور پُرسکون و پُرامن انداز میں صرف مائیک پر نعت شریف اور درود شریف پڑھنے کی اپیل کی ہے ۔
بچکنڈہ : مولانا محمد رضوان القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم بچکنڈہ کی اطلاع کے بموجب مسجد عابدین نیوکالونی بچکنڈہ میںبروز اتوار 4جنوری 12ربیع الاول بعد نماز عشاء جلسہ سیرت النبیؐ منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا محمد رضوان القاسمی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ادا کی جائے گی۔
نظام آباد : محمد یسین نظامی کی اطلاع کے بموجب میمن فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں عظیم الشان جلسہ عیدمیلادالنبیﷺ برائے خواتین 4جنوری بروز اتوار 4تا 8 بجے شام مقرر ہے ۔ جلسہ کی نگرانی ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کریں گی۔ اس جلسہ کو مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات ‘ مفتیہ عائشہ سمیہ مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات ‘ مفتیہ سمیرہ خاتون مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات‘ مفتیہ رقیہ فاطمہ مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات ‘ عالمہ سمیہ تبسم مومناتی ‘ عالمہ فرحین بیگم مومناتی مخاطب کریں گی۔ اختتام جلسہ آثار مبارکہ کی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔
بھونگیر : بھونگیر میں 3جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جلسہ میلاد النبیؐ منایا جارہا ہے ۔ صبغت اللہ کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ صدر کمیٹی محمد امین الحق قادری کی صدارت میں جلیل پورہ محلہ کی مسجد صحابہ میں یہ جلسہ منعقد ہوگا ۔ مدرسہ قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ کے صدر مدرس و مسجد صحابہ کے امام و خطیب مولانا شعیب الرحمان نورانی کا خطاب ہوگا ۔ مہمان مقرر مولانا حافظ ابراہیم قادری حیدرآبادی کا خطاب ہوگا ۔ معتمد کمیٹی محمد اقبال اندوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور مدرسہ قدیم جامعہ اسلامیہ کے طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا اور بعد نماز فجر 4جنوری بروز اتوار صبح 9بجے بوقت جلوس جشن آمدرسولؐ مقرر ہے ۔ بعد جلوس مدرسہ ہذا میں طعام عام کا خاص اہتمام ہے ۔ معتمد اقبال احمد اندروی نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں جلسہ عید میلاد النبی و جشن آمد رسول رسولؐ جلوس پاک میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔
سنگاریڈی :زیراہتمامانتظامی کمیٹی جامع مسجد سنگاریڈی بصدارت ڈاکٹر جناب محمد غوث علی صدر انتظامی کمیٹی بتاریخ12ربیع الاول بروز ہفتہ 3جنوری بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسہ بہ مسرت عیدمیلاد النبیﷺ منایاجارہا ہے ۔ الحاج مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری معتمد نشرو اشاعت مسلم ویلفیر کمیٹی و اردو فورم سنگاریڈی کا خطاب ہوگا ۔ نماز عشاء انشاء اللہ تعالیٰ 8.30بجے ہوگی ۔ زیارت آثار مبارک بعد نماز ظہر بروز اتوار رہے گی۔
عادل آباد : مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن ٹی این جی اوز میں جماعت اسلامی کے تحت 4جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء ’’ جلسہ سیرت محسن انسانیت‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ مقامی صدر مسٹر عتیق الرحمن نے بتاتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں خواتین کے لئے پردہ کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ اس سیرت محسن انسانیت جلسہ میں ناظم علاقہ شمالی تلنگاہ مسٹر عبدالحلیم’’حُب رسولؐ اور اس کے تقاضے‘‘ پر اور حافظ تاثیرالدین حیدرآباد ’’ کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں‘‘ کے عنوان پر جناب حافظ رشاد الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند ’’ نبی کریمؐ کی سیرت مثالی نمونہ ‘‘ پر خطاب فرمائیں گے ۔ اختتامی تقریر جناب عبدالعزیز سکریٹری جماعت اسلامی ہند ’’ ملک کا مستقبل اور داعیانہ مشن ‘‘ پر مخاطب کریں گے ۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔
یلاریڈی : یلاریڈی مستقر پر 12جنوری بروز دوشنبہ 11بجے دن تا 4بجے دن احاطہ مدرسہ انوار العلوم میں جلسہ میلاد النبیﷺ برائے خواتین کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جلسہ سے محترمہ آفرین رضوی اللبنات سنیہ نظام آباد‘ محترمہ نوشین فاطمہ مدرسہ اللبنات قادریہ رضویہ نائیگاؤں‘ محترمہ عائشہ رضوی جامعہ صدیقہ فیضان العلوم شولاپور خطاب کریں گی ۔ جلسہ کی صدارت محترمہ عائشہ بیگم ‘ سرپرستی محترمہ افسری بیگم ‘ نگرانی محترمہ رحیم النساء بیگم اور نظامت کے فرائض محترمہ صفیہ وہاب قادریہ و حمیرہ سلطانہ انجام دیں گے ۔
٭٭ یلاریڈی مستقر پرآج ہفتہ کی شب عید میلاد النبیؐ کے پُرنور موقع پرجامع مسجد میں بعد نماز عشاء جلسہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کو امام و خطیب جناب حافظ محدم عبدالمجید نقشبندی خطاب کرتے ہوئے میلاد النبیؐ پر مکمل روشنی ڈالیں گے ۔مقامی نعت خواں جناب غلام شبیر علی ساگری ‘ جناب خواجہ قطب الدین صابر ‘ جناب اعجاز احمد مسرور نعت رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.00بجے ادا کی جائے گی اور اتوار کی صبح 8بجے مسجد عثمانیہ سے میلاد جلوس نکالا جائے گا ۔ تمام مسلمانان یلاریڈی سے جلسہ و میلاد جلوس میں کثرت سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔
پرگی : جامع مسجد پرگی میں 3جنوری بعد عشاء جلسہ میلاد النبیؐ منایا جارہا ہے ۔ عشاء کی نماز 8.15بجے ہوگی ۔ جلسہ کی سرپرستی محمد یوسف صاحب صدر کمیٹی کریں گے اور بعد نماز عشاء جلسہ کا آغاز ہوگا ۔