حیدرآباد 23 جولائی ( سیاست نیوز) اضلاع عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریم نگر‘ کھمم اور ورنگل میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زبردست بارش ہوگی۔ اسی دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر اوسط سے لے کر زبردست بارش ہوگی یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ تین دن میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔