نظام آباد /25 مارچ ( فیاکس ) جناب محمد سعیدالدین پرنسپل ریٹائرڈ و معتمد اصلاح معاشرہ ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق جلسہ تقسیم سرٹیفکیٹ ٹیلرنگ مہندی و اسلامک ٹریننگ کی تربیت یافتہ طالبات کو انشاء اللہ بروز جمعرات 12 بجے دن بتاریخ 26 مارچ جامعتہ الزہرہ للبنات کھوجہ کالونی نظام آباد میں دئے جائیں گے ۔ جناب محمد ریاض احمد کارپوریٹر کھوجہ کالونی و جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ طالبات و اولیاء طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔ آئندہ بیاچ اپریل سے آغاز ہوگا ۔ داخلے جاری ہیں۔ مفت تعلیم و تربیت کا انتظام رکھا گیا ہے ۔ ربط پیدا کریں 9396420658 اور اصلاح معاشرہ لائبریری مسجد خلیل بودھن روڈ نظام آباد ۔