اشوین کی قیادت سے مجیب کو مدد مل رہی ہے ، کوچ ہاج کا بیان

نئی دہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) قیادت کا کسی بھی کھلاڑی کی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے اور افغانستان کے نوجوان اسپنر مجیب الرحمن کے پرفارمنس میں تیزی سے بہتری کیلئے روی چندرن اشوین کا رول اہمیت کا حامل ہے، یہ بات کنگس الیون پنجاب کے چیف کوچ براڈ ہاج نے آج کہی۔ محض 17 سالہ مجیب نے پنجاب ٹیم کے ابھی تک تمام ساتوں مقابلے کھیلے اور 7 وکٹیں 6.51 کی شرح پر حاصل کئے ہیں۔ اشوین نے تو ایک مرتبہ کم عمر کھلاڑی کو دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف کوٹلہ گراونڈ پر 17 رنز کے دفاع کا اہم کام بھی سونپا اور انہوں نے اپوزیشن کو صرف 12 رنز تک محدود رکھتے ہوئے اپنے کیپٹن کے فیصلہ کو درست ثابت کیا۔ ہاج کا خیال ہیکہ مجیب کو مناسب ڈھنگ سے تیار کیا گیا تو وہ بڑا اثاثہ بن سکتے ہیں۔

Leave a Comment