اشوین ٹاپ 10او ڈی آئی بولروں میںشامل

دریں اثناء ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشوین آج جاری کردہ آئی سی سی بولرس رینکنگ میں دو مقامات کی چھلانگ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ اشوین جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ونڈے میچوں میں 6وکٹیں لئے ‘ اس سیریز میں ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب بولر ثابت ہوئے اور وہ ٹاپ 10کی فہرست میں شامل ہونے والے بھی واحد ہندوستانی ہیں ۔ تاہم اشوین بنگلہ دیش کے لفٹ آرم پیسر مستفیض الرحمن ( 3میچوں میں 13وکٹیں) سے کافی پیچھے رہ گئے جنہیں آسٹریلیا کے میچل اسٹارک کی قیادت والے چارٹ میں 88واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ بیٹنگ چارٹ میں ویراٹ کوہلی ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے آگے چوتھی پوزشین پر ہیں جب کہ اوپنر شکھر دھون ایک مقام گھٹ کر ساتویں رینک پر آگئے ہیں ۔ سریش رائنا کی درجہ بندی میں دو مقامات کی بہتری ہوئی اور اب وہ 18ویں پوزیشن پر ہیں ۔