اشون کا کاؤنٹی کریر بہترین انداز میں شروع

ووریسٹر ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے اپنے کاؤنٹی کریر کا ووریسٹر شائر کیلئے شاندار انداز میں شروع کیا اور گولیسٹر کے خلاف 94 رنز دے کر نہ صرف 3 وکٹیں حاصل کیں بلکہ 36 رنز اسکور بھی کئے۔ اشون کاؤنٹی ٹیم کیلئے تمام چار مقابلے کھیلنے کے خواہاں ہیں حالانکہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورس کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں طلب کیا جاسکتا ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ آئندہ برس انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں اشون کے اہم رول کے تناظر میں انہیں آسٹریلیا کے خلاف محدود اوور کی کرکٹ سے آرام دیا جاسکتا ہے اور کاؤنٹی کرکٹ میں مزید شرکت کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔