اشون اور جڈیجہ میں نمبرون کی دوڑ

دبئی۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپنرس روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ میں ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام کی دوڑ مزید تیز ہوچکی ہے جیسا کہ 9 فروری کو ہندوستانی ٹیم حیدرآباد میں واحد ٹسٹ کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ اشون فی الحال ٹسٹ کے نمبر ایک بولر ہیں لیکن ٹیم کے ساتھی اسپنر جڈیجہ دوسرے مقام پر ہیں اور ان دنوں کے درمیان صرف 8 نشانات کا فرق ہے۔ جڈیجہ کو بنگلہ دیش کے خلاف اشون سے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی اسپنر سے پہلا مقام چھین لینے کا موقع دستیاب ہے۔