جکارتہ۔29 اگست(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون اسکویش ٹیم نے18 ویں ایشیائی کھیلوںکے اسکویش مقابلے میںآج یہاںاپنے پول بی میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے دی۔جوشنا چنپا، دیپکا پلیکل، سنایا کروولا اور تنويکھنہ کی ہندوستانی ٹیم اب جمعرات کو اگلے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ہندوستانی خاتون ٹیم نے گزشتہ مقابلوں میں ایران کو 3-0 ، تھائی لینڈ کو 3-0، انڈونیشیا کو3-0 سے شکست دی تھی۔