اوٹنور۔ 12۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ٹرائبل ویلفر آشرم اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے دو پی جی ایچ ایم اور ایک دپتی وارڈن کو معطل کرتے ہوئے عہدیداروں نے احکام جاری کئے۔ جس میں نارنور منڈل کے جامڑہ گرلز آشرم اسکول کے پی جی ایچ ایم انیتا اسکول کے باریک چاول گھر منتقل کرتے ہوئے مقامی عوام نے روکدیا اور عہدیداروں کو اطلاع دی۔اسلئے ضلع کلکٹر جگن موہن نے انھیں معطل کردیا یہ بات ڈی ڈی ٹی ڈبلیو سری رام مورتی نے بتائی۔ انھوں نے مزید بتایاکہ سرپور(یو) منڈل کے مہاگائو آشرم اسکول کے پی جی ایچ ایم سورنا لتا، ڈپتی وارڈنجی باپو رائو کو اسکول کے ریکارڈ کی ٹھیک طرح سے درج نا کارنے پر ان کو معطل کردیا گیا۔