اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ

نظام آباد ۔30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما شباب پر ہے ضلع نظام آباد کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے سے اسکول جانے والے طلباء کی صحت متاثر ہورہی ہے درجہ حرارت میں اضافہ اور طلباء کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے سمیرا حمد چیرمین ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی نے جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی اور تمام مدارس کے اوقات کار صبح 8تا 11 بجے مقرر کرنے کے ضلع مہتمم تعلیمات کو احکامات جاری کرنے پر زور دیا۔ سمیر احمد نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد 20؍ مارچ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا گیااور روزآنہ صبح 8تا دوپہر 1 بجے تعلیمی اوقات کار مقرر کیا گیا ہے لیکن 11 بجے سے شدید دھوپ کے باعث دوپہر 1 بجے اسکول کے اوقات کار ختم ہونے کے بعد مکان لوٹنے والے طلباء کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں کئی طلباء بیمار پڑرہے ہیں سمیر احمد نے بتایا کہ دواخانوں میں دھوپ سے متاثر ہونے والے طلبہ کی کثیر تعداد زیر علاج ہے لہذا انہوں نے ضلع جوائنٹ کلکٹر سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کے اوقات کار میں کمی کی جائے صبح کے اوقات کار میں ہی طلباء کو تعلیم کا نظم کیا جائے جوائنٹ کلکٹر نے یہ تیقن دیا کہ اس سلسلہ میں ضلع مہتمم تعلیمات کو احکامات جاری کئے جائیں گے یاد رہے کہ ماہ اپریل کے او آخر تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہے گی ۔ اس موقع پر مصطفی الکاف سکریٹری ضلع کانگریس کمیٹی ، محمد ارشد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔