اسکول میں ڈرائیور کی مبینہ غفلت

دوسری جماعت کا طالبعلم فوت
حیدرآباد ۔ /2 مارچ (این ایس ایس) ایک خانگی اسکول کے بس ڈرائیور مبینہ غفلت و لاپرواہی کے نتیجہ میں مزید ایک اسکولی بچہ ہلاک ہوگیا ۔ ضلع رنگاریڈی کے معین آباد منڈل کے تحت موضع ینگہ پلی شیواشکتی اسکول بس کے پہیہ تلے دوسری جماعت کا طالبعلم ورون کمار روند دیا گیا ۔ برہم دیہاتیوں نے بس ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا ۔