اسکول دایا کی مشتبہ موت

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) میر پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ خاتون جو ایک ہائی اسکول میں دایا کا کام کرتی تھی ۔ میر پیٹ کے پداچیرو سے اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ آر منگا جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی ۔ کل دوپہر کے وقت سے خاتون لاپتہ تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔